ورلڈ اسکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جمعرات کو مقامی جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 8 جنوری 2015 19:03

ورلڈ اسکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جمعرات کو مقامی جیل بھیج دیا گیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) ورلڈ اسکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جمعرات کو مقامی جیل بھیج دیا گیا 19 سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے گزشتہ ماہ کرکٹر کے خلاف ریپ اور شادی کے جھوٹے وعدے کی شکایت درج کرائی تھی۔جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکا کی مقامی عدالت کے جج نے روبیل کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا جس کے بعد بنگلہ دیش کے ورلڈ اسکواڈ میں شامل 24 سالہ کرکٹر کی عالمی کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔

(جاری ہے)

ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر انیس الرحمان نے بتایا کہ عدالت نے روبیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج کر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔گزشتہ ماہ نازنین اختر نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ فاسٹ باوٴلر نے کئی ماہ سے جاری افیئر کے بعد ان سے کیے گئے شادی کے وعدے سے مکر گئے اس شکایت کے بعد پولیس نے روبیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا سماعت کے بعد عدالت نے اداکارہ اور باوٴلر کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا۔

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 19:03:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :