ورلڈکپ2015ء:سری لنکا اورزمبابوے کے اسکواڈ کااعلان

جمعہ 9 جنوری 2015 14:54

ورلڈکپ2015ء:سری لنکا اورزمبابوے کے اسکواڈ کااعلان

کولمبو،ہرارے ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء )عالمی کپ دوہزارپندرہ کیلئے سری لنکا اورزمبابوے نے بھی اپنے اسکواڈز کااعلان کردیا۔ سری لنکن فاسٹ بولرلاستھ مالنگا کی واپسی فٹنس سے مشروط ہے۔ زمبابوے ٹیم میں ہیملٹن مساکیڈزا چودہ سال بعد ورلڈکپ میں شرکت کے اہل قرار پائے ہیں۔ورلڈکپ دوہزارپندرہ میں اینجلو میتھیوز سری لنکا کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کو میگا ایونٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔ لیکن ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل شامندا ارنگا کوورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں تلکارتنے دلشان، کمارسنگاکارا، مہیلا جے وردنے،لہیروتھریمانے، دنیش چندی مل،کرونا رتنے، جیون مینڈس،تھسارا پریرا،سورنگا لکمل، دھمیکا پرساد،نوان کولا سکیرا،رنگنا ہیراتھ اور سینانائیکے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا ورلڈکپ میں اپنا پہلامیچ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف چودہ فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گا۔زمبابوے کے بیٹسمین ہیملٹن مساکیڈزا چودہ سالہ کیریئر کے بعد پہلی بار ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں۔ ایلٹن چگمبرا میگا ایونٹ میں زمبابوے کے کپتان ہونگے۔ بیٹسمین چامو چبھابھا کی دوسال بعد واپسی ہوئی ہے۔ٹیم میں پراسپراتسیا، سکندر رضا،چتارا، پیانگرا،برینڈن ٹیلر،سین ولیمز اورمسکنیری بھی شامل ہیں۔زمبابوے میگا ایونٹ کا آغاز پندرہ فروری کو ہیملٹن میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے کریگا۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 14:54:44