سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا سرکاری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

جمعہ 9 جنوری 2015 14:54

سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا سرکاری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار سعید اجمل کے نئے ایکشن کا سر کاری ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی آف اسپنر سعید اجمل اپنی کرکٹ اکیڈمی کے لیئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے آج انگلینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ثقلین مشتاق کے زیر نگرانی نئے باولنگ ایکشن پر کام مکمل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل سترہ جنوری تک انگلینڈ میں رہیں گے۔ پی سی بی نے قومی آف اسپنر کے ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے حتمی تاریخ کی درخواست دے رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ سترہ جنوری تک مل گئی تو سعید اجمل انگلینڈ میں آفیشلٹیسٹ دے کر ہی واپس آئینگے۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 14:54:44