- Home
- Sports
- News
- پی ایچ ایف کا مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ چین نہ بھیجنے اور اذلان شاہ کپ سے بھی ..
پی ایچ ایف کا مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ چین نہ بھیجنے اور اذلان شاہ کپ سے بھی دستبرار ہونے کا فیصلہ ،
قومی ہاکی ٹیم نے فروری کے پہلے ہفتے چین کے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف چھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لینا تھا، فنڈز کی کمی کے باعث اپریل میں ملائیشیا میں ہونیوالے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی کا نام واپس لینے کا فیصلہ
ہفتہ 10 جنوری 2015 18:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ چین نہ بھیجنے اور اذلان شاہ کپ سے بھی دستبرار ہونے کا فیصلہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کو چین کے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف چھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لینا تھا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہونا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس وقت شدید ترین مالی مسائل کا شکار ہے جس کے باعث اس کے لیے قومی ٹیم کو دورے پر بھیجنا ممکن نہیں ۔ ٹیم کا یہ دورہ جولائی میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ رانڈ کی تیاری کا حصہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی قومی ٹیم کا نام واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ بھی فنڈ کی کمی بتائی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے