2 روز میں تمام باؤلرز کا فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیا جائے گا، محمد اکرم

پیر 12 جنوری 2015 13:37

2 روز میں تمام باؤلرز کا فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیا جائے گا، محمد اکرم

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء )پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باؤلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ دو روز میں تمام باؤلرز کا فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیا جائے گا ، تمام ٹرینرز نے جنید خان پر بہت محنت کی ہے ، محمد حفیظ کا بھارت میں ہونے والا ٹیسٹ پہلے کی نسبت بہت بہتر آیا ہے ،ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جارہا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو انڈر 16سمت کلب لیول تک لے کر جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے اور موجودہ باؤلنگ کے حوالے سے جو بحران ہے اس کا تدارکیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس لیول کیلئے لگایا جانے والا کیمپ کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے ہے اگلے دو روز میں تمام باؤلرز کا فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنید خان نے اپنا فٹنس لیول بحال کیا ہے تمام ٹرینرز نے جنید خان پر بہت محنت کی ہے امید ہے وہ ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینگے ۔ محمد اکرم نے کہا کہ محمد حفیظ نے محمد حفیظ نے اپنے باؤلنگ ایکشن پر بہت محنت کی ہے بھارت میں ہونے والا ان کا باؤلنگ ٹیسٹ پہلے کی سبت بہتر آیا ہے امید ہے ورلڈ کپ سے قبل ان کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا میں پرامید ہوں کہ محمد حفیظ ورلڈ کپ میں باؤلنگ کرتے ہوئے نظر آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا ہے کوشش ہے کہ کھلاڑی فریش اور بہترین فٹنس لیول کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہو کر بہتر پرفارمنس دیں

وقت اشاعت : 12/01/2015 - 13:37:27