بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دیں گے، شاہد آفریدی

پیر 12 جنوری 2015 13:37

بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دیں گے، شاہد آفریدی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء ) مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی سے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دیں گے۔ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کھلاڑیوں کوذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی غلطیاں دہرا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ پاکستان ٹیم کا آپس میں کمبینیشن بھی اچھا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حفیظ اور سعید کے نہ ہونے سے بولنگ پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور یاسر شاہ بھی لیگ اسپنر ہیں۔ دونوں ایک میچ میں نہیں کھیل سکیں گے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں۔

وقت اشاعت : 12/01/2015 - 13:37:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :