علی رضا بٹ نے آزر بایجان باکو میں باکسنگ ایشیائی چیمپیئن 2023 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 29 اپریل 2023 22:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2023ء) باکسنگ کے کھلاڑی فرزند فیصل آباد فخر پاکستان علی رضا بٹ نے آزر بایجان باکو میں ھونے والے ایشیاممالک کا مقابلہ باکسنگ ایشیائی چیمپیئن 2023 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا اور عالمی میڈیا کے سامنے اپنی جیت فلسطین کے نام کرکے پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کرنے صدر مرکزی انجمن تاجران کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے باکسنگ ایشیائی چیمپیئن 2023 کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے علی رضا بٹ کے گھر جا کرپر دل کی اتھاہ گہرایوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر علی رضا بٹ نے بتایا کہ وسائل محدود ہے اور گورنمنٹ لیول پر پر کوئی بھی سرپرستی نہیں کی گئی دوسرے ملک میں کھیل کے مقابلے کے لئے میں نے اپنی موٹر سائیکل اور اپنی گیم مشین بیچ دیں اور دوستوں سے ادھار پیسے لے کر اس مقابلے میں حصہ لیاجبکہ حکومت پاکستان نے کوئی بھی سرپرستی نہیں کی۔

(جاری ہے)

علی رضا بٹ نے نصیر یوسف وہرہ کو دکھ بھر لہجے میں کہا میرا مستقبل خطرہ میں ہے اور میں اپنا کھیل جاری نہ رکھ پاؤں گا۔

صدرمرکزی کلا تھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے علی رضا بٹ کو یقین دلایا آپ کی بھر پور مدد کی جا،ْے گی دیگر حکام بالا اور ایوان حکومت تک آپ کی آواز پہنچایں گے ۔نصیر یوسف وہرہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی اپنے ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیںان کو نہ صرف سہولت فراہم کی جا،ْیں بلکہ ان کو سرکاری نوکریاں بھی ملنی چاہیں اس موقع پر ایشیائی باکسنگ چیمپین علی رضا بٹ نے الحاج نصیر یوسف وہرہ اور انکے آل کشمیریاں بٹ برادری فاونڈیشن فیصل آباد کے ضلعی صدر بلال اسلم بٹ مرکزی رہنما خواجہ احسان غنی ،جنرل سیکرٹری ریاض بٹ ایڈوکیٹ رانا طارق جاوید، اشفاق بٹ سوشل میڈیا ہیڈ خبیب انجم بٹ ، توفیق بٹ ایم ایس ایف سٹی کے صدر حمزہ طارق کمبوہ ، رانا عابد،ڈویثزن صدر سپشل ایجو کیشن عاصم خان اور دیگر معززین شہر کا اپنے گھر آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 29/04/2023 - 22:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :