ورلڈ کپ 2015ء سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں،وارنر

منگل 13 جنوری 2015 12:02

ورلڈ کپ 2015ء سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں،وارنر

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء ورلڈ کپ سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے شیڈول سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں بہت اہم ثابت ہو گی، میری کوشش ہو گی کہ اس سیریز میں بھرپور فارم حاصل کر کے خود کو میگا ایونٹ کیلئے تیار کروں۔

میگا ایونٹ کے سکواڈز میں شامل کسی باؤلر سے خوف زدہ نہیں اور ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو دوبارہ عالمی ٹائٹل دلاؤں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سہ ملکی سیریز جتوانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا-

وقت اشاعت : 13/01/2015 - 12:02:54