مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
منگل 13 جنوری 2015 14:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ 2015ءکے بعد ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ورلڈکپ جیتے، میگا ایونٹ کیلئے اپنا سب کچھ داﺅ پر لگانے کو تیار ہیں اور پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی درست وقت پر کیا ہے اور ورلڈکپ 2015ءکے بعد ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 فارمیٹ کرکٹ سے علیحدہ ہو جاﺅں گا۔ مصباح الحق نے کہا کہ کیرئیر کے دوران کرکٹ بورڈ اور قوم کی حمایت کا شکرگزار ہوں اور ورلڈکپ میں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا