پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کی ا مپائرنگ کے معیار کو بہتربنانے کیلیے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈارکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

بدھ 14 جنوری 2015 20:32

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کی ا مپائرنگ کے معیار کو بہتربنانے کیلیے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈارکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص امپائرنگ کے بعد پی سی بی نے امپائرنگ کے معیار کو بہتربنانے کیلیے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈارکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا معیار تیزی سے گررہا ہے جس کی وجہ سے مختلف ٹیموں کی جانب سے شدید عتراض اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے کوچ اور سابق کپتان راشد لطیف کی طرف سے بھی تنقید کی جارہی تھی۔

مختلف شکایات اورتنقیدکے بعد پی سی بی نے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی خدمات حاصل کرنے کیلیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہم ڈومیسٹک سسٹم میں امپائرنگ کے گرتے ہوئے معیار پر ہونے والی تنقید سے آگاہ ہیں قائد اعظم ٹرافی کے دوران مبصر تعینات کیے گئے تھے جنھوں نے ہمیں امپائرنگ کے حوالے سے غیرتسلی بخش رپورٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صورتحال حقیقت میں اچھی نہیں ہےُ پی سی بی ملک میں امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلیے علیم ڈار کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے میں جلد ہی ان سے ملاقات کروں گا اور کرکٹ کے معیار میں بہتری کے لیے ان سے کردار ادا کرنے کو کہوں گا، علیم ہمارے بہترین امپائر ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کے تعاون سے پاکستان میں امپائرنگ کا معیار بہترہوگا۔ شہریار خان نے کہا کہ سابق ٹیسٹ، انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس پلیئر کو چاہیے کہ وہ امپائرنگ کے شعبے میںآ ئیں اور پی سی بی میچ فیس کے ساتھ امپائرز کی دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی بہتر بنائے گا۔یاد رہے کہ مختلف حلقوں کی جانب سے بورڈ آفیشلز پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ امپائرز کے تقرر کے لیے اقرباپروری سے کام لیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 20:32:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :