جونیئرسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

ہفتہ 13 مئی 2023 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2023ء) خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ شاہ زیب خان‘رانیہ قاضی‘فواد خان اور احمد علی ناز نے جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل قمرزمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر احسان اللہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ محب اللہ خان‘ مقصود احمد‘ کوچ ماجد خان‘ ساجد خان‘ عامر اطلس خان‘ ڈائریکٹوریٹ کے سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان‘ طاہر اقبال‘وسیم احمد‘امجد خان ‘چیف ریفری عادل فقیر‘فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘ایگزیکٹو ممبران فضل خلیل‘ شیر بہادر سمیت سکواش کے کھلاڑی اور دیگر آفیشلز موجود تھے‘انڈر 11 کے فائنل میں احمد علی ناز نے گیارہ چھ‘ گیارہ چھ اور گیارہ نو‘انڈر13 کے فائنل میں فواد خان نے پانچ گیارہ‘ نوگیارہ‘ گیارہ پانچ‘ گیارہ چھ اور گیارہ نو‘انڈر15 مینز فائنل میں شاہ زیب خان نے تیرہ گیارہ‘ چھ گیارہ‘ گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ جبکہ گرلز انڈر15 فائنل میں رانیہ قاضی نے پانچ گیارہ‘ گیارہ چھ‘ گیارہ پانچ اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی‘ آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے‘ سکواش لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایج گروپ کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں یہی کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی آنے والے وقت میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 13/05/2023 - 22:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :