پاکستان فٹ بال ٹیم کو بغیراجازت ملک سے باہربھجوانے پرانکوائری کمیٹی نے ایف آئی اے کوکیس بھجوانے کی سفارش کردی

جمعرات 18 مئی 2023 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2023ء) پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو بغیر اجازت ملک سے باہر بھجوانے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے ایف آئی اے کو کیس بھجوانے کی سفارش کردی ،قوانین کے مطابق کوئی بھی ٹیم پاکستان سپورٹس بورڈ سے این او سی حاصل کئے بغیر باہر نہیں جاسکتی ہے جبکہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹ بال کی مرد اور خواتین ٹیموں کو بغیر اپنی اجازت کے ساتھ باہر بھجوا دیا،قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی۔

(جاری ہے)

آن لائن کو دستیاب دستاویزات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر تین رکن انکوائری کمیٹی نے فیفا کی جانب سے بنائی جانے والی نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی سے مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کو پاکستان سپورٹس بورڈ سے اجازت لئے بغیر باہر بھجوانے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے تین رکنی انکوائری کمیٹی کے چیرمین ڈی جی اکیڈمی محمد شاہدجبکہ ممبران میں سینئر فٹ بال کوچ محمد اسد اللہ اور سینئر ہاکی کوچ ارشد محمود شامل ہیں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ معاملے پر فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کو دو بار خطوط ارسال کئے گئے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا جس کے بعد کمیٹی نے تمام ریکارڈ کی چھان بین کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان فٹ بال کی مرد اور خواتین ٹیموں کو بیرون ممالک فٹ بال کھیلنے کیلئے بھجوایا ہے رپورٹ میں کہا گی اہے کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی اپنے آپ کو پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتی ہے اور نہ ہی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتی ہے انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ یہ معاملہ ایف آئی اے حکام کے ساتھ اٹھائے اور بغیر اجازت پاکستان سے باہر جانے والی فٹ بال ٹیموں اور آفیشیلز کو روکا جائے۔

اعجاز خان
وقت اشاعت : 18/05/2023 - 23:41:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :