سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے بارش کی نظر ہو گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 14:38

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے بارش کی نظر ہو گیا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔جنوری 2015ء ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک ،آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور 40کے مجموعی سکور پر کپتان برینڈن میکولم 28رنز بنا کر میتھیوز کا نشانہ بنے ۔

دوسرے اوپنر مارٹن گپٹل نے ٹام لیتھم کے ہمراہ دوسری وکٹ کی شراکت میں 99قیمتی رنز کا اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

لیتھم 42رنزبنا کر میتھیوز کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ روس ٹیلر بھی زیادہ دیر کریز پر نہ پائے اور محض 3رنز بنا کر میتھیوز ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے ساتھ ہی بارش کے باعث امپائرز کھلاڑیوں کو میدان سے باہر لے گئے اور نیوزی لینڈ کی اننگز 145رنز 3کھلاڑی آؤ ٹ پر رک گئی۔ مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے کھیل ہونے کے کوئی آثا ر نہ دیکھتے ہوئے میچ ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 66رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان میتھیوز نے 3کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 20جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 17/01/2015 - 14:38:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :