خواہش ہے پاکستان عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرے اور کامیابیاں حا صل کرے ، سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان

جمعرات 25 مئی 2023 21:49

خواہش ہے پاکستان عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرے اور کامیابیاں حا صل کرے ، سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر سکواش میں کامیابیاں حا صل کرے اور سکواش میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ملاقات میں جہانگیر خان کے تعاون اور کراچی جیم خان کے اشتراک سے ماہ جولائی میں آل پاکستان سکواش ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ا علان کیا گیا۔

جہانگیرخان نے کمشنر کو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اور ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ جہانگیر خان نے کمشنر کو کراچی میں تعلیمی اداروں اور سپورٹس کلب کی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی پھر ماضی کی طرح کھیلوں کا مرکز بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کراچی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سال کراچی انتظامیہ نے شہر میں بید منٹن، ٹیبل ٹینس اور نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپین شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سولہ سال بعد ویمن باسکٹ بال چیمپین شپ منعقد ہو گی، اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان بھی موجو د تھے۔
وقت اشاعت : 25/05/2023 - 21:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :