اے بی ڈویلیرز کرکٹ کے نئے شہنشاہ،
ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری، سنچری کا ریکارڈ قائم کر ڈالا
اتوار 18 جنوری 2015 16:38
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) جنوبی افریقی کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ، تیز ترین نصف سنچری، سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیرز نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، انہوں نے صرف16بالوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی ، ان کی نصف سنچری میں5چھکے اور3چوکے شامل ہیں، جبکہ اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ، انہوں نے 31بالوں پر 104رنز بنا کر تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ 17بالوں پر سری لنکن بلے باز جے سوریا کے پاس تھا، جو کہ انہوں نے پاکستان کیخلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن کے پاس تھا،
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے