آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

اتوار 18 جنوری 2015 17:44

آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی (کل) پیرکو لاہور میں جمع ہونگے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرمی پبلک اسکور کا دورہ کیا اور سانحہ پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی میں گزارا ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے ہسپتال میں زخمی طلبا کی عیا دت کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔کھلاڑی پیر کو لاہور میں اکھٹے ہوں گے اور وہیں سے ٹیم 20 جنوری کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے دبئی جائے گی جہا ں پر ٹیم کا 12 گھنٹے کا قیام ہے اور پھر ٹیم اگلی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 17:44:07