بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کیلئے امریکا روانہ

اتوار 28 مئی 2023 19:20

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کیلئے امریکا روانہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔دونوں پاکستانی کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہو گا۔
وقت اشاعت : 28/05/2023 - 19:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :