26 ویں ورلڈ ٹیکوانڈو چیمپئن شپ (کل ) شروع ہو گی،چار پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

اتوار 28 مئی 2023 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) 26 ویں ورلڈ ٹیکوانڈو چیمپئن شپ (کل)پیر سے باکو، آذربائیجان میں شروع ہو گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہےہیں۔چار پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جن میں حمزہ سعید، ہارون خان، شاہ زیب اور ارباز خان شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض یوسف کریمی انجام دیں گے۔

چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے ایونٹس رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں فن ویٹ (منفی 54 کلوگرام)، فلائی ویٹ ( منفی 58 کلوگرام)، بینٹم ویٹ (منفی 63 کلوگرام)، فیدر ویٹ (منفی 68 کلوگرام)، لائٹ ویٹ (منفی 74 کلوگرام)، ویلٹر ویٹ ( منفی80 کلوگرام)، میڈل ویٹ (منفی 87 کلوگرام) اور ہیوی ویٹ ( پلس 87 کلوگرام) شامل ہیں جبکہ خواتین کے 8 ویٹ کیٹگریز کےمقابلے میں فن ویٹ ( منفی46 کلوگرام)، فلائی ویٹ ( منفی49 کلوگرام)، بینٹم ویٹ (منفی 53 کلوگرام)، فیدر ویٹ (منفی 57 کلوگرام)، لائٹ ویٹ (منفی 62 کلوگرام)، ویلٹر ویٹ (منفی 67 کلوگرام)، میڈل ویٹ (منفی 73 کلوگرام) اور ہیوی ویٹ ( پلس 73 کلوگرام) شامل ہیں ،ایونٹ چار جون کو اختتام پذیر ہو گا
وقت اشاعت : 28/05/2023 - 20:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :