پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کاآغاز ہو گیا

اتوار 28 مئی 2023 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز ہو گیا، سکروٹنی کا عمل ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایکشن میں نظر آنے والے 35 کلبز اس عمل کا حصہ بنے، سکروٹنی کا سلسلہ بتدریج ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا، یاد رہے کہ پی ایف ایف آئین کے مطابق غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کیلِئے کلبز کی صاف اور شفاف انداز میں سکروٹنی پہلا قدم ہے،اس عمل کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے ساتھ منسلک کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈیٹا کے مطابق کھلاڑیوں اور کلبز کی مکمل جانچ پڑتال ہو سکے، سکروٹنی آفیسرز، میچ کمشنرز اور ریفریز کلبز کی رپورٹس اور فراہم کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تمام معاملات کی نگرانی اور معاونت کیلئے سکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ۔
وقت اشاعت : 28/05/2023 - 20:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :