جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل، نکولس جیری نے کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 29 مئی 2023 10:20

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) چلی کے ٹینس سٹار نکولس جیری اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 24 سالہ چلین کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے فورتھ سیڈڈ گریگور دیمتروف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس م6-7(1-7) اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نکولس جیری نے کر کے اپنی تیسری اور سیزن کی دوسری ٹور لیول ٹرافی جیت لی۔نکولس جیری نے حریف گریگور دیمتروف کو ایک گھنٹہ اور 36 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ \932
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 10:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :