نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 177 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے

پیر 29 مئی 2023 10:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی اڑان بدستور جاری177 گولڈ کے ساتھ میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔پاکستان واپڈا نے 90گولڈ کے ساتھ دوسری اورپاکستان نیوی 28 گولڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہا۔ 34ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلزکی دوڑمیں پاکستان آرمی نے 177 گولڈ 117سلور اور52 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر346 میڈلز حاصل کر کے سب سے زیادہ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پاکستان واپڈ90 طلائی ، 80 چاندی اور 73کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر243 میڈلز حاصل کر کے دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 28 طلائی 31چاندی اور 47 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 106 میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

پوانٹس ٹیبل پرایچ ای سی نے 8 گولڈ 15 سلوراور 79کانسی کے تمغے حاصل کئے ،ایئر فورس نے 7گولڈ 22 سلوراور 34 کانسی کے تمغے حاصل کئے ،سندھ نے 4گولڈ 15سلور21کانسی کے سی کے تمغے حاصل کئے ،کے پی کے نے 4گولڈ 6سلور37کانسی کے تمغے حاصل کئے ،اسی طرح پنجاب نے 3گولڈ 11 سلور 46 کانسی کے تمغے حاصل کئے ،ریلوے نے 3گولڈ 7سلوراور 22کانسی کے تمغے حاصل کئے ،بلوچستان نے 2گولڈ 18سلور 30کانسی کے تمغے حاصل کئے ،پولیس نے ایک گولڈ 2سلور12کانسی کے تمغے حاصل کئے اور اسلام آباد نے صرف 7کانسی کے میڈلز جیتے ہیں جبکہ نیشنل گیمز میں شامل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کوئی میڈل نہ جیت پائے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2023 - 10:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :