پرنس کلب نے ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

پیر 29 مئی 2023 13:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) پرنس کلب نے ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میچ کا فیصلہ کاٹنے دار مقابلے کے بعد پنلٹی ککس پر ہوا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے چیمپئن شپ کی فاتح پرنس کلب کو 3لاکھ روپے اور رنر اپ آراے فٹبال کلب کو 2لاکھ روپے اور ٹرافیز تقسیم کیں جبکہ آفیشل کو 2لاکھ 69ہزار روپے میچ فیس کی مد میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پسرور روڈ پر فٹبال گراؤنڈ کو بھی میچز کیلئے تیار کرلیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے فٹبال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، فنانس آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین اور ضلعی سپورٹس آفیسر افتخار گوندل سمیت فٹبال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع بیرسٹر عامر خان، امتیاز علی اور ارشد بٹ کے علاوہ سینکڑوں فٹبال شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 13:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :