قومی کرکٹ تیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن کھلاڑی اسلام آباد نہ جاسکے،

عمران خان نے لاہور میں ملاقات کیلئے معذرت کرلی، شہریار خان

پیر 19 جنوری 2015 20:23

قومی کرکٹ تیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن کھلاڑی اسلام آباد نہ جاسکے،

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ تیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن کھلاڑی اسلام آباد نہ جاسکے جبکہ عمران خان نے لاہور میں ملاقات کیلئے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کریں اور ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ لاہور آتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر عمران خان کی بہت عزت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان سے باقاعدہ طور پر ملنے کیلئے مدعو کیا تھا لیکن وہ لاہور نہ آئے جس پر ہمیں مایوسی ہوئی۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 20:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :