ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،قراة العین

بدھ 31 مئی 2023 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کی سپورٹس سائیکالوجسٹ، قر اة العین نے کہا ہیکہ ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کیمیدان آباد کرنے ہونگے۔ انہوں نے سیمینار کے شرکائ کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

فارمر ڈوپنگ کنٹرول آفیسر، خالد محمود نے اینٹی ڈوپنگ رول وائولیشن اور اس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور عارف حلیم نے ڈوپنگ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

یہ سیمینار پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقد کروایا گیا۔ شرکائ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام ہونے چاہئے۔
وقت اشاعت : 31/05/2023 - 22:08:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :