سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی ملک میں مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ لگانے کی تیاریاں شروع

بدھ 31 مئی 2023 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے ملک میں مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یہ تربیتی کیمپ آئندہ ماہ جون میں لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نیتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبائ و طالبات کو کھیلوں کی تربیت دینے کے لئے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سمر تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں تمام صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے، اپنے علاقوں میں تربیتی کیمپ لگائیں جس میں نئے ٹیلنٹ کو جدید اور اعلی تربیت دی جائے۔
وقت اشاعت : 31/05/2023 - 22:08:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :