جشن جھالاوان انٹراسکولز فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 31 مئی 2023 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) جشن جھالاوان انٹراسکولز فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ پہلے میچ کے مہمان خاص چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ تھے۔ جنہوں نے کک لگاکر میچ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔ اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ انور رخشانی پرویز احمد و دیگر موجود تھے۔

مہمان خاص کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں خضدار سٹی کے متعدد تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ٹورنامنٹ کے لئے نقدی رقم کا بھی اعلان کردیا۔ اور بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جشن جھالاوان اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملیگا اور کھلاڑی و شائقین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کھیل ایک ایسا شعبہ ہے جوکہ بہت سارے مسائل کے آگے رکاوٹ اور صحت مند معاشرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فٹسال فٹبال گرائونڈ کی سہولت سے اب فٹبال ٹیموں کو کھیلنے کا بےحد فائدہ پہنچ رہا ہے اس ایونٹ میں اسکولز کی فٹبال ٹیموں کی شمولیت سے طلباءکی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ ان مقابلوں کے ذریعے بہتر کھیل پیش کریں گے۔
وقت اشاعت : 31/05/2023 - 22:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :