سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 1 جون 2023 08:50

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو)کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دونوں سری لنکا کے دورہ پر ہے اورافغان ٹیم اپنے دورہ کے دوران آئی لینڈرز کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ افغانستان کی ٹیم ون ڈے میچوں کی سیریز میں حشمت اللہ شہیدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جون کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تمام میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے کیلئے سری لنکن سکواڈ میں کپتان داسن شناکا، کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، سدیرا سماراوکرما، اینجلو میتھیوز، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ونیندو ہسارنگا، مہیش تھکشانا، دشان ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، متھیشا پتھی رانا، لہیرو کمارا، کاسن رجیتھا شامل ہیں۔\932
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 08:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :