عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور کارلوس الکارازکی فتوحات برقرار ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 1 جون 2023 08:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو بوٹیسٹا اگٹ اور سوئس سٹار سٹین وارینکا دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)،0-6 اور 3-6 سے شکت دی۔

(جاری ہے)

تیسرے رائونڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ سپین کے حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا سے ہوگا۔

ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف تارو ڈینئیل کو 1-6، 6-3، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس وکٹورووچ شاپووالوف سے ہوگا۔دوسرے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری، اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی،یونانی کھلاڑی سٹیفانوس،پائولش ہوبارٹ ہرکاز،روسی کھلاڑی آندرے روبلوف اور روسی کے ہی کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 08:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :