فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، آریاناسبالینکا، جیسیکا پیگولا اور سلونی سٹیفنزنے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

جمعرات 1 جون 2023 13:53

فرنچ اوپن  ٹینس ویمنز سنگلز، آریاناسبالینکا، جیسیکا پیگولا اور سلونی سٹیفنزنے تیسرے   رائونڈ میں جگہ بنالی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی آریاناسبالینکا، امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اورامریکا کی ہی ی ٹینس کھلاڑی سلونی سٹیفنز نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا، لٹویا کی اوسٹاپنکو اور اٹلی کی سارہ ایرانی میگا ایونٹ کےدوسرے رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلا روس کی ا ٓریاناسبالینکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی حریف کھلاڑی ایرینا الادزیمیرانا شیمانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نےحریف اطالوی ٹینس کھلاڑی کامیلا جیورجی کو پہلے سیٹ میں 2-6 سے شکست دی جبکہ حریف اطالوی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور امریکی کھلاڑی نے با آسانی تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکی کھلاڑی سلونی سٹیفنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیواکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 13:53:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :