خاتون ٹینس کھلاڑی نے سیلفی کی اجازت مانگنے والے مداح سے منگنی کرلی

جمعرات 1 جون 2023 16:10

خاتون ٹینس کھلاڑی نے سیلفی کی اجازت مانگنے والے مداح سے منگنی کرلی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) سابق فرنچ اوپن اور ومبلڈن چمپئن گیبرین موگوروزا نی2021ء میں سیلفی کی اجازت مانگنے والے مداح سے منگنی کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ گیبرین موگوروزا سے امریکا کے شہر نیویارک میں یو ایس اوپن کے دوران ایک مداح نے سیلفی کی اجازت مانگی تھی۔رپورٹس کے مطابق خاتون ٹینس کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر بھی آرتھر بورجیس کے ساتھ منگنی کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آرتھر بورجیس کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے اور انسٹاگرام پر ان کے 10 ہزار 200 فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ گیبرین موگوروزا نے 2016ء میں فرنچ اوپن اور 2017ء میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 16:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :