سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا سیزن ختم ہوگیا

سٹار فٹبالر سیزن میں غیر حاضر تھے تاہمالنصر نے الفتح کو 3-0 سے ہرا کر لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 1 جون 2023 22:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا سیزن ختم ہوگیا ، سٹار فارورسیزن میں غیر حاضر تھے تاہم پھر بھی النصر نے الفتح کو 0 کے مقابلہ میں 3 گول سے ہرا کر لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔رونالڈو نے دسمبر میں ریاض کلب سے معاہدہ کیا اور 16 لیگ گیمز میں 14 گول کرنے کیے ہیں۔ رونالڈو چار روز قبل پٹھوں میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جون میں بوسنیا ہرزیگوینا اور آئس لینڈ کے خلاف پرتگال کے یورپی چیمپئن شپ کوالیفائر میچوں سے قبل آرام کیا۔38 سالہ رونالڈو کی غیر موجودگی میں اینڈرسن ٹیلسکا نے دو بار گول کرنے کے لیے سینٹر سٹیج لیا تھا۔ ٹیلسکا نے تیسرے کے لیے محمد مروان کی مدد بھی کی۔الاتحاد کلب جس نے پہلے ہی فائنل راؤنڈ میں لیگ چیمپئن شپ حاصل کر لی تھی نے الطائی کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول سے فتح حاصل کی۔ یہ 2009 کے بعد اس نے پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ الہلال گزشتہ سیزن کی چیمپئن الرعد کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر تیسرے نمبر پر رہی۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 22:54:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :