سہ ملکی ون ڈے سیریز ،گھر کے بھارتی شیر دیار غیر میں ایک بار پھر ڈھیر

منگل 20 جنوری 2015 14:18

سہ ملکی ون ڈے سیریز ،گھر کے بھارتی شیر دیار غیر میں ایک بار پھر ڈھیر
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20۔جنوری 2015ء ) کالٹن مڈ سہ ملکی ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 9وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ کیا تاہم گھر کے بھارتی شیر ایک بار پھر دیار غیر میں ڈھیر ہوگئے اور پوری ٹیم محض 153رنز بنا کر پوویلین واپس لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے سٹورٹ بنی 44،کپتان ایم ایس دھونی 34،رہانے 33اور رائیڈو 23رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیون فن نے کیریئر میں پہلی مرتبہ 5اور جیمز اینڈرسن نے کیریئر میں 11ویں مرتبہ 4کھلاڑی پوویلین واپس بھیجے ۔ انگلینڈ نے 154رنز کا ہدف 27.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی مکمل کر لیا ۔ اوپنر این بیل 88ناٹ آؤٹ اور جیمز ٹیلر 56رنز ناٹ آؤ ٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،معین علی 8رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ بھارت کی جانب سے سٹورٹ بنی نے واحد وکٹ حاصل کی ۔ سہ ملکی سیریز کا چوتھا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 23جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/01/2015 - 14:18:43