بھارت نے پاکستان کو جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دیدی

جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 1 جون 2023 23:29

بھارت نے پاکستان کو جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دیدی
صلالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ یکم جون 2023ء) بھارت نے پاکستان کو جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دیدی۔ جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔

آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ یوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈ کپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا. واضح رہے کہ بھارت کے خلاف جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یومیہ 100 ڈالر ملنا تھے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹورنامنٹ کے لیے روانگی سے قبل متعدد بار پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے فنڈز کی درخواست کی تھی جس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پی ایچ ایف نے اسکواڈ کے ٹکٹ اور رہائش کے لیے بھی اپنی جیب سے ادائیگی کی۔ گزشتہ روز عمان میں جاری جونیئر ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جنوبی کوریا 1-9 کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 23:29:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :