مارسل گرینولرزاورہوراشیو زیبالوس جونیئرفرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

جمعہ 2 جون 2023 16:30

مارسل گرینولرزاورہوراشیو زیبالوس جونیئرفرنچ اوپن ٹینس  مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد حریف سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دے کر دوسری رکاوٹ عبور کرلی۔ فاتح جوڑی کی فتح کا سکور 0-6 اور3-6 تھا۔ \932
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 16:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :