جیولیانا ماریون اولموس اور نیل سکوپسکی کا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز ، دوسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 2 جون 2023 17:45

جیولیانا ماریون اولموس اور نیل سکوپسکی  کا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا   فاتحانہ آغاز ، دوسرے رائونڈ میں داخل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا ماریون اولموس اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں قزاخستان کی اینا سرجیوینا ڈینیلینا اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میںمیکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا ماریون اولموس اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف قزاخستان کی اینا سرجیوینا ڈینیلینا اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 17:45:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :