جونیئرہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ،خالد بشیر

جمعہ 2 جون 2023 17:54

جونیئرہاکی ٹیم نے 8 سال  بعد ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ،خالد بشیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ اولمپیئن خالد بشیر نے جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں جونیئر ہاکی ٹیم کی بہترین ہرفارمنس کیساتھ سلور میڈل حاصل کرنے پر ٹیم مینجمنٹ اور جونیئر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم نے محدود وقت کی تیاری میں جونیئر ورلڈ کیلئے کوالیفائی کیا،جونیئر ٹیم نے 8 سال کے بعد ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے جس کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کو بھی دوں گا جنہوں نے کھلاڑیوں پر محنت کی اور کھلاڑیوں نے باقاعدہ پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر فزیکل ٹرینر عمران خان بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں پر محنت کی۔ چوتھے کوارٹر میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل دید تھی،پینلٹی کارنر میں کھلاڑی مزید محنت کریں۔خالد بشیر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جو کمی بیشی جونیئر ایشیا کپ میں نظر آئی ، وہ کھلاڑی جونیئر ورلڈ کپ میں پوری کریں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
وقت اشاعت : 02/06/2023 - 17:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :