پہلی قائداعظم نیشنل سکوائش چیمپئن شپ ،فرحان زمان اور محمدعماد فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 3 جون 2023 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) فرحان زمان اور محمدعماد پہلی قائداعظم نیشنل سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ مصحف اسکوائش کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کوسینئر مینز، سینئر ویمنز،مینز ماسٹرز اور ویمنزماسٹرز کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

مردوں کےکوارٹر فائنلز میں فرحان زمان نے فراز محمد کو 11/6,11/4,11/7 ، وقار محبوب نے محرر علی کو 11/7,11/4,11/4ب ، محمد عماد نے عبداللہ نواز کو۔

3,11/4,13/11 جبکہ محمود محبوب نے عثمان ندیم کو 7/11,11/8,12/14,11/9,11/9 سے شکست دی۔مردوں کےسیمی فائنلز مقابلوں میں فرحان زمان نے وقار محبوب کو 11/7، 11/9، 3/11، 11/5 اورایم عماد نے محمود محبوب کو 11/4، 7/11، 11/9، 11/2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کےسیمی فائنلز مقابلوں میں مریم ملک نے نور الہدیٰ کو 9/11,11/7,10/12,11/5,11/3 جبکہ دوسرے میچ میں آمنہ فیاض نے زینب خان کو 11/6,11/13,8/11 سے شکست دے دی ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2023 - 22:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :