وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 میں نوٹنگھم شائر نے برمنگھم بیئرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا ، شاہین شاہ آفریدی اور جیک بال نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

اتوار 4 جون 2023 10:10

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 میں نوٹنگھم شائر نے برمنگھم بیئرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا ، شاہین شاہ آفریدی اور جیک بال نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایجبسٹن ، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے ، جو کلارک 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کولن منرو نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 43 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے ، ہینری بروکس نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

برمنگھم بیئرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے ، سام ہین نے 52 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، شاہین شاہ آفریدی اور جیک بال نے عمدہ بائولنگ کی اور تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 10:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :