پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 4 جون 2023 12:33

پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 04 جون 2023ء) پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بات چیت جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا،نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھارت کی ہٹ دھرمی کے پیش نظر ایشیا کپ کا میزبان پاکستان کے بجائے سری لنکا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے لیکن بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے سبب پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) اس بات پر بضد ہے کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر ہو لیکن پاکستان ایشیا کپ کے ایونٹ کو پاکستان میں کروانے کا ہی خواہشمند ہے اس کے پیچھے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی جیسے عوامل کا متاثر ہونا کارفرما ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کرک بز کو بتایا کہ ’سری لنکا مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، فیصلہ اب اے سی سی پر منحصر ہے‘۔ واضح رہے کہ آئی سی سی عہدیداروں کے دورے کے دوران پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کا انحصارایشیا کپ کی صورتحال پر ہے، اگر بھارت نے کوئی لچک دکھائی اور پاکستان کے فارمولے پر بات کی تو مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 12:33:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :