مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند امریکا سے کوئٹہ پہنچ گئے

اتوار 4 جون 2023 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) امریکا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ،کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام کھلاڑیوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے عالمی سطح کے کھلاڑی شاہ زیب رند کا پرتپاک استقبال کیا ۔

اس موقع پر شاہ زیب رند کے اہل خانہ دوست احباب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ شاہ زیب رند کراٹے کمبیٹ لیگ میں شرکت کرنے والے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخر ہیں۔ وزیر اعلی کی ہدایات ہیں کہ شاہ زیب رند کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ اس موقع پر شاہ زیب رند نے کہا کہ امریکا کا ٹور اچھا رہا اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے دو پورفیشنل فائٹس جیتیں جو آج تک کسی نے نہیں جیتیں ،میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا نام دیگر کھلیوں میں بھی روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 15:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :