پہلی قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ کے مقابلےاسلام آباد میں جاری

پیر 5 جون 2023 15:28

پہلی قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ کے مقابلےاسلام آباد میں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر پہلی قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ فائنل مقابلے 7جون کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مختلف ایج کیٹگریز کے بوائز اور گرلز مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں بوائز انڈر 9، انڈر11، انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور بوائز انڈر 19 جبکہ گرلز انڈر 15 اور گرلز انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ مقابلے 7 جون تک جاری رہیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 15:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :