سنگاپوراوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

پیر 5 جون 2023 17:43

سنگاپوراوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام سنگاپور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا تیرہواں ایڈیشن کل منگل سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیابھر سے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مینزسنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز ،ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلے ہوں گے۔چیمپئن شپ 6 جون سے سنگاپور کے انڈور سٹیڈیم میں شروع ہوکر 11 جون کو اختتام پذیرہوگی۔چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں انڈونیشیا کے انتھونی سینیسوکا گنٹنگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔چیمپئن سپ بی ڈبلیوایف ورلڈ ٹور کا تیرھواں ایڈیشن ہے۔ چیمپئن شپ کے لئے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 17:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :