بھارتی فاسٹ باولر یش دیال نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف کارٹون پوسٹ کرنے پر معافی مانگ لی

اتر پردیش اور گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر پوسٹ "غلطی سے" شائع ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 جون 2023 16:29

بھارتی فاسٹ باولر یش دیال نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف کارٹون پوسٹ کرنے پر معافی مانگ لی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2023ء ) اتر پردیش اور گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز یش دیال نے اسلام مخالف کارٹون پر مشتمل ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو ہٹانے کے بعد معافی مانگ لی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی پوسٹ "غلطی سے" ہوگئی تھی۔ یش دیال نے اپنی پوسٹ کو ہٹا دیا، لیکن اس سے پہلے ان کی پوسٹ کے سکرین شاٹس لیے جاچکے تھے اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث شروع ہوچکی تھی ۔

یش دیال نے آخر کار انسٹاگرام سٹوری پر اپنی معذرت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مسلمان لڑکے کی کہانی شیئر کرنے کے لیے معذرت خواہ ہیں جو یہ صرف غلطی سے پوسٹ کی گئی تھی، براہ کرم نفرت نہ پھیلائیں ، میں معاشرے میں ہر ایک اور ہر کمیونٹی کا احترام کرتا ہوں"۔ 26 سالہ یش دیال 2018ء سے پروفیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، جب انہوں نے اتر پردیش کے لیے سینیئر ڈیبیو کیا تھا، لیکن اس سال 9 اپریل کو احمد آباد میں ہونے والے ایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے رنکو سنگھ نے ان کیخلاف ایک ناممکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کی آخری پانچ گیندوں پر لگاتار پانچ چھکے لگائے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ ایک ماہ سے زیادہ وقت تک گجرات ٹائٹنز کے لیے نہیں کھیلے لیکن اس کے بعد 2 مقابلوں میں حصہ لیا اور گجرات ٹائٹنز نے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جس میں وہ چنئی سپر کنگز سے ہار گئے۔ یش دیال نے رواں سال آئی پی ایل کے 5 میچوں میں 11.78 کی اکانومی ریٹ سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2022ء سے پہلے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم میں شامل ہونے والے یش دیال نے اس سال 9 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں اور 9.25 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھا۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 16:29:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :