دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا جادوگر بائولر کبھی نہیں دیکھا : رومان رئیس

پیر 5 جون 2023 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کو جادوگر بالر قرار دیدیا۔ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے تسلیم کیا کہ دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا، وہ ایک , جادوگر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی مہارت کو دنیا کے ہر بہترین بلے باز نے تسلیم کیا ہے جس سے ان کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے، ان کا ایکشن نہایت آسان تھا ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ کوئی فاسٹ بولر بالنگ کروا رہا ہے، آصف ایسے بائولر تھے جنہیں ہاشم آملہ، کیون پیٹرسن، اے بی ڈی ویلیئرز، گریم سمتھ جیسے لوگ پسند کرتے ہیں۔

رومان رئیس نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کھیلنے کا کبھی موقع نہیں ملا لیکن حال ہی میں جب وہ اپنے عروج پر تھے تو امریکا میں ان کے ساھ بالنگ کرنے کا موقع ملا، انہوں نے بتایا کہ میں 130 کی رفتار سے گیند کروارہا تھا لیکن وہ 120 کی اسپیڈ سے گیند بازی کررہے تھے لیکن مجھ سے زیادہ اچھی ان کی بال وکٹ کیپر پکڑ رہا تھا۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 22:45:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :