قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ ، انس علی، محمد عماد، دانس دلشاد، عثمان ندیم نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 5 جون 2023 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ میں انس علی، محمد عماد، دانس دلشاد، اشربٹ، عثمان ندیم، محمود، عبداللہ نواز اور وارم آصف نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز انڈر 19 کے مقابلوں میں انس علی، محمد عماد، دانس دلشاد، اشربٹ، عثمان ندیم، محمود، عبداللہ نواز اور وارم آصف نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیابوائز انڈر 17 کے مقابلوں میں عبیداللہ، محمد شاملان، حریرا خان، ابراہیم محب، زمان خان، عبداللہ ندیم، عثمان طاہر، عمیر عارف نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

گرلز انڈر 19 کے مقابلوں میں ماہ نور علی، مہوش علی، لئوزہ آفتاب، ثنا بہادر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گرلز انڈر 15 کے مقابلوں میں آسیہ شہباز، ملیحہ ، سحرش، زینب فاطمہ، رانیا قاضی، انسہ، سنزل صفدر اور وجیہ الطاف نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 20:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :