مرلی دھرن سن رائزرزحیدرآباد کے بولنگ کوچ مقرر

بدھ 21 جنوری 2015 13:34

مرلی دھرن سن رائزرزحیدرآباد کے بولنگ کوچ مقرر

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء )آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے سری لنکا کے سابق ورلڈ کلاس اسپنرمتھیا مرلی دھرن کو بولنگ کوچ مقررکردیا۔ ۔سن رائزز حیدرآباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم مرلی دھرن کے ٹیم کا مشیراوربولنگ کوچ بننے پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کی تھی جبکہ بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز اور کیریبین لیگ میں جمیکا ٹالواز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، مرلی دھرن آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے جہاں وہ خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم ان کے مشورے اسپنروں کے لیے مفید ثابت ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/01/2015 - 13:34:30