22 ویں ایشین سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 6 جون سے شروع ہو گی

پیر 5 جون 2023 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) 22 ویں ایشین سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 6 جون سے ہانگ کانگ میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں ، چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی۔جن میں مرد اور خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 21:20:10