جونئیرہاکی ایشیا کپ کے سلور میڈلسٹ کھلاڑی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور

قومی ٹیم کے کھلاڑی فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم

منگل 6 جون 2023 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کو سلور میڈل دلوانے والے کھلاڑی وطن واپسی پر رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشے سے اٴْتر کر اپنے سامان کے ہمراہ سٹیڈیم کی طرف جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمان کے شہر صلالہ میں جونئیر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو سلور میڈل دلوایا جب کہ وطن واپسی پر ان کا استقبال بھی کیا گیا تاہم کھلاڑیوں کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے کوئی انعامی رقم تک نہ دی گئی۔ تین روز قبل پہنچنے والی ٹیم کا سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین، اولمپیئن توقیر ڈار، ڈی ایچ اے کے بریگیڈیئر منیر باجوہ اور دیگر نمائندگان نے ٹیم کا استقبال کیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 23:02:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :