پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کا انوکھا کارنامہ

نارملائزیشن کمیٹی ایشین گیمز کیلئے قومی فٹبال ٹیم کی ایکریڈیشن کرانے میں ناکام، فٹبال ٹیم ایشین گیمز کا حصہ نہیں ہوگی

منگل 6 جون 2023 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا انوکھا کارنامہ، ایشین گیمز کے میگا ایونٹ کیلئے ناملائزیشن کمیٹی قومی فٹبال ٹیم کی ایکریڈیشن کرانے میں ناکام ، پاکستان فٹبال ٹیم چین میں منعقد ہونیوالی ایشین گیمز کا حصہ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں سا ستمبر میں چین میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز میں قومی فٹبال ٹیم کی26رکنی اسکواڈ نے شرکت کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی یاد دھانی کے باوجود فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے قومی فٹبال ٹیم کی ایشین گیمز کیلئے ایکریڈیشن کروانے میں دلچسپی ہی نہیں لی اور ڈیڈ لائن گزرنے پر مخدوش مالی مشکلات کا بہانہ بنا دیاگیا جس کے باعث قومی فٹبال ٹیم اب ایشین گیمز جیسے میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے گی۔

وقت اشاعت : 06/06/2023 - 23:13:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :