پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کی66 ویں سالگرہ 12جون کو منائی جائے گی

منگل 6 جون 2023 23:18

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2023ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کی66ویں سالگرہ 12جون کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد12جون1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے وہ1975ء سے لے کر 1996ء تک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ۔جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ہیں۔جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے 6ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہ ہو سکا ہے۔
وقت اشاعت : 06/06/2023 - 23:18:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :